Posts

Showing posts from May, 2023

عید الاضحی کا پیغام

Image
  عید الاضحی عید الفطر کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے،جسے پوری  امت مسلمہ دس ذی الحجہ کو انتہائی عقیدت، شان و شوکت، ایثار و قربانی اور تسلیم ؤ رضا کے ساتھ مناتی ہے،عید الاضحی کے پس منظر میں تاریخ انسانی کا سب سے حیرت انگیز اور ایمان افروز واقعہ وہ ہے جب ابراہیم علیہ السلام نے اپنے رب کی خوشنودی کی خاطر اپنے نور نظر، تمناؤں کے مرکز اور گھر کے چشم و چراغ اسماعیل کو ذبح کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی اور اپنے نور نظر کو پیشانی کے بل لٹایا اور چھری ہاتھ میں لیکر ذبح کرنے والے تھے کہ وحی الہی نے قبولیت کے ساتھ ہاتھ روک لیا۔۔سورہ الصافات میں ارشاد ہوا۔۔۔‌ جب باپ بیٹے نے رضا و تسلیم کو اختیار کیا اور ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹایا تو ہم نے آواز دی اے ابراہیم تو نے خواب کو سچا کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں یقینا یہ کھلی آزمائش تھی اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دیکر اس بچے کو چھڑا لیا  اور  ہم نے آ نے  والی نسلوں میں اس طرز عمل کو اسوۂ اور سنت کے طور پر چھوڑ دیا قربانی کی یہ ابراہیمی سنت آنے والی نسلوں پر لازم ہو گئی ا...